نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) علاقہ کی مصروف شخصیت راؤ اشتیاق علی خان اپنے اہل خانہ کے ہمراہ اپنے رشتہ دار کی عیادت کے لئے لاہور گئے ہوئے تھے کہ ان کی غیر موجودگی میں نامعلوم افراد نے الماریوں کے تالے توڑ کر اس میں سے 33 تولے طلائی زیورات جن کی مالیت 50 لاکھ روپے بنتی ہے چرا کر لے اڑے مقامی پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ۔