لاہور ( نیوز رپورٹر ) انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی چیئرمین محمدناصراقبال خان نے کہا کہ پاکستان کانیا سپہ سالار جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہے۔پاک فوج کے سترویںآرمی چیف جنرل عاصم منیر کی اسلامیت ،انسانیت اورپاکستانیت کے ساتھ کمٹمنٹ قابل رشک ہے۔جنرل عاصم منیر کی قیادت میں پاک فوج ہرمیدان اورامتحان میں ہم وطنوں کی توقعات پرپورااترے گی۔ افواج پاکستان کے نڈر اورزیرک کمانڈر کاسنیارٹی کی بنیاد پرانتخاب نوید انقلاب ہے۔