پولیس اہلکار ناکوں پر شہریوں کو تنگ کرنے لگے


لاہور (نامہ نگار ) حفیظ سنٹر کے تاجر ملک سہیل کے مطابق دوست یاسر کے ہمراہ گھر جا رہا تھا کہ ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریا کی موجودگی میں غازی روڈ پر پولیس نے ناکہ لگا رکھا تھا ۔اہلکاروں نے رکنے کا اشارہ کیا اور دوران تلاشی 30 بور کا پسٹل برآمد ہوا‘ لائسنس و دیگر ضروری دستاویزات چیک کروا دی لیکن اہلکار تھانے لے گئے۔ نائب محرر رانا عامر کے حوالے کر دیا ‘جس نے میرے دوست یاسر کو پانچ ہزار رشوت لیکر چھوڑ دیا اور مجھے گالی گلوچ 3 گھنٹے حبس بجا میں رکھنے کے بعد مقدمہ درج کر لیا۔ عدالت نے تمام دستاویزات ہونے کے باوجود مقدمہ درج کرنے پر اہلکاروں کی سرزنش کرتے ہوئے مقدمہ خارج کر دیا اور جامع تلاشی واپس کرنے کا آڈر جاری کر دیا۔ نائب محرر رانا عامر نے متعدد چکر لگوا کر موبائل واپس کیا جبکہ قیمتی گھڑی واپس کرنے سے انکاری ہو گیا ۔ایس ایس پی ڈسپلن کو تحریری درخواست دیدی اور وزیر اعلیٰ پنجاب آئی جی پنجاب ایڈیشنل آئی جی سی سی پی او لاہور ڈی آئی جی آپریشنز سے اپیل کی کہ انصاف و تحفظ فراہم کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن