کاہنہ(نامہ نگار)کاہنہ میں ٹریفک حادثات رکشے کی ٹکر سے پولیس کانسٹیبل جبکہ ٹریکٹر ٹرالی الٹنے سے ڈرائیور شدید زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔پویس کانسٹیبل محمد آصف جو تھانہ گرین ٹاو¿ن میں تعینات ہے ڈیوٹی سے واپس اپنی موٹرسائیکل پر گھر جا رہا تھا کہ کاہنہ گجومتہ کے قریب رکشے سے جا ٹکرایا ۔ ہلوکی نیسپاک سوسائٹی کے قریب ٹریکٹر ٹرالی الٹنے سے ڈرائیور مصطفی شدید زخمی ہو گیا۔ دونوں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
کاہنہ : رکشے کی ٹکر ‘موٹرسائیکل سوار پولیس کانسٹیبل زخمی
Nov 28, 2022