لاہور(نامہ نگار)صوبائی دارالحکومت لاہور سمےت صوبہ بھر مےں گزشتہ روز گرجا گھروں کی سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔شہر کے داخلی وخارجی راستوں پرسکیورٹی ہائی الرٹ رہی جبکہ ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ کے اہلکارگرجا گھروں کے گرد ونواح میں پٹرولنگ کرتے رہے جبکہ جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کےلئے شہر مےں سرچ آپریشن بھی کیا گیا ۔ اے پلس اور اے کیٹگری کے گرجا گھروں کی چھتوں پر سنائپرز تعیناتک کئے گئے ہیں جبکہ تمام کیٹگریز کے گرجا گھروں میں داخلے کےلئے جامع تلاشی ،واک تھرو گیٹ اور میٹل ڈےٹےکٹر سے چیکنگ کی گئی جبکہ ڈولفن اور پیرو کو بھی خاص طور پر ہدایات جاری کی گئیں۔