سنٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ ©پاکستان ‘ایران فائنل میں پہنچ گئے 


لاہور(سپورٹس رپورٹر) سنٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ، پاکستان نے سری لنکا جبکہ ایران نے بنگلہ دیش کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا، پاکستان نے سری لنکا کو تین صفر سیٹ سے شکست دی۔ پاکستان ٹیم نے مسلسل تیسری کامیابی حاصل کی۔ ایران نے بنگلہ دیش ٹیم کو سٹریٹس سیٹ میں تین صفر سے ہرا کر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔ آج پاکستان کا مقابلہ ایران سے جبکہ سری لنکا اور افغانستان کی ٹیمیں مد مقابل ہونگی۔


 پاکستان ٹیم نے سری لنکا کے خلاف پہلا سیٹ پچیس اکیس سے جیتا، دوسرے سیٹ میں اسے سخت محنت کرنا پڑی اور چھبیس چوبیس سے کامیابی حاصل کرکے میچ میں دوصفر سے برتری حاصل کر لی۔ تیسرے سیٹ میں بھی دونوں ٹیموں کے درمیان عمدہ کھیل دیکھنے میں تاہم پاکستان ٹیم نے پچیس تیئس سے کامیابی حاصل کر کے نہ صرف میچ تین صفر سے اپنے نام کیا بلکہ فائنل کیلئے بھی کوالیفائی کر لیا۔ پاکستان کی جانب سے عثمان، مبشر، فہد نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔

ای پیپر دی نیشن