قومی کرکٹر شان مسعود کی آئندہ سال شادی 


لاہور(سپورٹس رپورٹر)کرکٹ کے تینوں فارمیٹ کھیلنے والے قومی ٹیم کرکٹر شان مسعود کی آئندہ سال کے پہلے ماہ میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گے۔ان کی شادی 21 جنوری 2023 کو پشاور میں ہو گی۔ شان مسعود کی ہونے والی اہلیہ کا نام میشے خان ہے جن کا تعلق پشاور سے ہے۔کویت میں پیدا ہونے والے 33 سالہ شان مسعود میشے خان سے پسند کی شادی کر رہے ہیں۔ قومی کرکٹر نے شادی کے حوالے فی الحال باضابطہ اعلان نہیں کیا۔

ای پیپر دی نیشن