مہمان ٹیم اسلام آباد پہنچی ‘پی سی بی حکام نے استقبال کیا ‘ہیلو پاکستان ! بین سٹوکس کا ٹویٹ‘اپنی سرزمین پر تاریخی سیریز کیلئے تیار ہیں: بابر اعظم

Nov 28, 2022


لاہور(سپورٹس رپورٹر)انگلش کرکٹ ٹیم پاکستانی سرزمین پر 17 سال بعد ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلئے اسلام آباد پہنچ گئی،انگلش کرکٹرز نے گزشتہ روز آرام کیا اور آج سے کرکٹ سرگرمیوں کا آغاز کریں گے۔ بین سٹوکس کی قیادت میں انگلینڈ کی ٹیم ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب اسلام آباد پہنچی جہاں پی سی بی حکام نے ٹیم کا استقبال کیا۔انگلینڈ کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ہوم ٹیسٹ سیریز یکم دسمبر سے شروع ہو گی۔یہ پہلا موقع ہوگا کہ انگلینڈ کی ٹیم راولپنڈی میں کوئی ٹیسٹ میچ کھیلے گی جبکہ قومی ٹیم یہاں 12 میچوں کی میزبانی کرچکی ہے، جس میں سے 5 میں فتح اور 3 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔انگلینڈ کی ٹیم نے آخری مرتبہ 2005 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا اور آخری ٹیسٹ ملتان میں کھیلا گیا تھا جہاں انگلینڈ کو 22 رنز سے شکست ہوئی تھی۔دونوں ٹیموں کے مابین کھیلی جانے والی 3 ٹیسٹ میچوں کی یہ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے، چیمپئن شپ میں انگلینڈ کی ٹیم ساتویں اور پاکستان پانچویں نمبرپر موجود ہے۔پہلا ٹیسٹ یکم تا 5 دسمبر کو راولپنڈ میں کھیلا جائیگا ،دوسرا ٹیسٹ 9 تا 13 دسمبر ملتان کو کھیلا جائیگا ،تیسرا ٹیسٹ17 تا 21 دسمبر کوکراچی میں کھیلاجائیگا ۔اسلام آباد میں پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں کےساتھ مداحوں نے سیلفیاں لیں۔ کھلاڑیوں نے مداحوں کےساتھ تصاویر بنانے کےساتھ ساتھ انہیں آٹو گراف بھی دیئے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاو¿نٹ پر مداحوں کی ٹیم کے کھلاڑیوں کےساتھ سیلفیاں لینے کی ویڈیو شیئر کی جسے صارفین کی جانب سے کافی پسند کیا جارہا ہے۔ انگلینڈ ٹیم کے کپتان بین سٹوکس نے اسلام آباد پہنچنے پر ٹوئٹ کی۔ انگلش کپتان نے لکھا کہ’ہائے پاکستان ‘، بین سٹوکس کی ٹوئٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ اپنی سرزمین پر تاریخی سیریز کیلئے تیار ہیں۔ ٹوئٹر پر بابر اعظم نے اپنی پریکٹس کرتے ہوئے ویڈیو شیئر کی۔ انہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے عنوان لکھا کہ اپنی سرزمین پر ایک اور تاریخی سیریز کیلئے تیار ہیں۔ ویڈیو میں قومی ٹیم کے کپتان گراو¿نڈ میں بیٹنگ کی پریکٹس کر رہے ہیں اور اس دوران جارحانہ سٹروکس بھی کھیلتے نظر آرہے ہیں۔

مزیدخبریں