راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) چیف کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر راجہ مہدی حسن نے کہا ہے کہ دل کے امراض کا بنیادی سبب کولیسٹرول کی زیادتی ہے انسانی جسم میں کولیسٹرول لیول کو مناسب سطح پر رکھنے کے لئے خوراک کے استعمال میں حد درجہ احتیاط برتی جائے امراض قلب کے بارے میں آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر راجہ مہدی حسن نے کہا کہ کولیسٹرول زیادہ ہونے سے ہارٹ اٹیک کا خطرہ ہوتا ہے اس لیے احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں انہوں نے کہا کہ لائف سٹائل کی وجہ سے دل کے امراض بڑھ رہے ہیں جن پر قابو پانے کے لیے طرز زندگی کو سادہ رکھا جائے.
دل کے امراض کا بنیادی سبب کولیسٹرول کی زیادتی ہے، ڈاکٹر مہدی حسن
Nov 28, 2022