راولپنڈی کے عوام نے عمران خان کا بیانیہ مسترد کر دیا،پیپلزپارٹی 

Nov 28, 2022


راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی راولپنڈی سٹی کے صدر راجہ کامران حسین، جنرل سیکرٹری راجہ شاہد پپو، سینئر نائب صدر چوہدری افتخار احمد، سیکرٹری انفارمیشن راجہ محمد علی منہاس، ڈپٹی جنرل سیکرٹری سردار قدوس، ملک ایوب، راجہ فرحان، راجہ حمید، ملک فہیم قیصر، عابد مغل، راجہ سجاد سکندر، سید حسن شیرازی، شہزاد بٹ، چوہدری فرخ اسماعیل، میاں شیر افگن قریشی نے تحریک انصاف کے راولپنڈی میں ہونے والے سیاسی پاور شو کو ناکام قرار دیتے ہوئے پارٹی آفس سے جاری مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ملک گیر تشہیری مہم کے باوجود تاریخی لیاقت باغ کی بجائے مری روڈ پے چند ہزار لوگوں کو جمع کر کے عمران خان کو آج اپنی اور شیخ رشید کی عوامی مقبولیت کا بخوبی اندازہ ہو گیا ہو گا اہلیان راولپنڈی نے آج تاریک انصاف کے ساتھ عوامی مسلم لیگ کی سیاست کو بھی دریا برد کر دیا ہے راولپنڈی کے غیور عوام نے شیخ رشید کی ڈگڈگی اور سیاسی شعبدہ بازی کو بھی ہمیشہ کے لیے اس کے منطقی انجام تک پہنچایا ہے اہلیان راولپنڈی نے عمرانی بیانیے کو بری طرح مسترد کیا عمران خان جلد ہی اسمبلیوں سے باہر نکلنے والے بیان پے بھی یو ٹرن لے لینگے۔

مزیدخبریں