راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)ریلوے سے کنٹریکٹ اور غیر قانونی طور پر ڈیوٹیوں سے برخاست کئے گئے ملازمین کو بحال کیا جائے اس کے نمبر 1 تا 17 کے تمام کنٹریکٹ ملازمین کو قانونی حق دےے جائےں اور انہیں مستقل کیا جائے ان خیالات کا اظہار ریلوے ورکرز یونین ترا نشان کی مرکزی قائد جنیدا عوان مرکزی سیکرٹری انفارمیشن مبارک حسین مرکزی جائنٹ سیکرٹری طاہر محمود بھٹی نے متاثرین ملازمین اسٹینڈنگ کمیٹی برائے قومی اسمبلی کے چیئرمین قادر خان مندوخیل دیگر اراکین اسمبلی نوید عامر قیصر احمد شیخ نواب شعر علی گوھر خان کشور زہرہ صلاح الدین ایوب عائشہ عظیم اور اعلی ا کامران کو ریلوے ملازمین کے مسائل بیان کرتے ہوئے کہا اس موقع پر قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر بھی موجود تھے ریلوے انتظامیہ کی جانب سے چیئرمین ظفر زمان رانجھا اور ڈائریکٹر اسٹبلشمنٹ نے ان مسائل کو سنا چیئرمین قائمہ کمیٹی قادر خان مندوخیل نے ریکارڈ کی عدم دستیابی پراظہارِ برہمی کیا اور اگلے اجلاس میں چیئرمین ریلوے جنرل منیجر ریلوے اور چیف پاکستان آفیسر کو تمام ریکارڈ سمیٹ حاضر ہونے کے احکامات جاری کیے۔
ریلوے سے برخاست کئے گئے ملازمین بحال کےے جائےں،جنیدا عوان
Nov 28, 2022