راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی پنجاب وصوبائی صدرملی یکجہتی کونسل ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاہے کہ عوام نے اسلامی ٹچ والو ں کومستردکردیا 2018کے الیکشن میں اہلیان راولپنڈی نے تحریک انصاف کووفاق اور پنجاب اسمبلی کی نشستوں پرعزت بخشی لیکن اقتدارمیں ہوتے بھی مسائل کے حل اورتعمیرکی بجائے تخریب کی وجہ سے عمران خان کی مقبولیت تیزی سے زمین بوس ہوگئی جس کے اثرات لانگ مارچ کی حاضری کی صورت گزشتہ ایک ماہ سے جی ٹی روڈ اورراولپنڈی میںپوری قوم نے دیکھے 2023کاالیکشن جماعت اسلامی کی دیانتدارقیادت اور ترازو کا ہے ۔ان خیالات کااظہارانھوں نے بانی شاہ ہمدان فاﺅنڈیشن فارایجوکیشن امریکہ پیرزادہ شاہ سلطان ابراہیم ہمدانی کی زیرصدارت منعقدہ عظیم الشان سالانہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر پیرزادہ شاہ سلطان ابراہیم ہمدانی،امیرضلع سیدعارف شیرازی سمیت دیگرذمہ داران ،علمائ ومشائخ نے بھی اظہارخیال کیا ۔ امیرضلع تلہ گنگ پروفیسرطاہرملک ،صوبائی سیکرٹری اطلاعات انعام الحق اعوان ،صوبائی سیکرٹری انتخابی کمیٹی وامیدوارپی پی 12ظفر الحسن جوئیہ ایڈووکیٹ اورعوام کی بڑی تعداد نے کانفرنس میں شرکت کی۔
39بھکاری گرفتار
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے ) سی پی او راولپنڈی سید شہزاد ندیم بخاری کی ہدایت پر پولیس نے پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاو¿ن کے دوران39بھکاری گرفتارکرلئے گئے انٹی بیگر سکواڈ نے مختلف شاہراہوں اور چوک چوراہوں پر کھڑے ہوکر ٹریفک کی روانی کو متاثرکرنے والے بھکاری پکڑ لئے 39بھکاریوں کو گرفتار کر کے راولپنڈ ی شہر کے مختلف تھانوں میں منتقل کر دیا.