چوہدری نثار کیساتھ سیسہ پلائی دیوار کی مانندکھڑے ہیں،ملک لیاقت حسین 


راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)سابق چیئرمین یوسی 90چک جلال دین ملک لیاقت حسین نے کہا ہے کہ ہم آج بھی روزاول کی طرح سابق وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان کیساتھ سیسہ پلائی دیوار کی مانند ڈٹ کرکھڑے ہیں،بہت جلد چک جلال دین میں چوہدری نثارعلی خان ایک عظیم الشان جلسہ عام سے خطاب کرینگے جس کی تمام ترتیاریاں مکمل ہیں ان خیالات کااظہارانہوں نے چکری ہاﺅس میں سابق وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان سے ملاقات کے بعد اپنے ایک بیان میں کیا،ملک لیاقت حسین نے کہا کہ چوہدری نثارعلی خان سے ملاقات کامقصد چک جلال دین میں بہت جلد ہونیوالے جلسہ عام کے حوالے سے مشاور ت کرنا تھا اس موقع پر ان کے ہمراہ سابق چیئرمین یوسی89چوہدری ساجد ودیگر بھی موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن