اے سی محمد زبیر کے میانی اڈا پرطوفانی دورے،تجاوزات کےخلاف آپریشن 

Nov 28, 2022


بوچھال کلاں( نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر کلر کہار محمد زبیر نے میانی اڈا پر تجاوزات کے خلاف آپریشن زور و شور سے جاری ہے انہوں نے میانی اڈا پر پی ڈبلیو ڈی کی جگہ پر رکشہ اڈے منتقل کرنے کے احکامات جاری کئے جس کے بعد اس جگہ کی صفائی کا کام بھی جاری ہے میانی اڈا پر افغانیوں کے ٹھئے اور ریڑھیاں ختم اٹھوا دی گئیں چند روز قبل بھی اسسٹنٹ کمشنر نے میانی اڈا پر آپریشن کیا تو بعد میں یہ لوگ دوبارہ روڈ پر نکل آئے تھے لوگوں میں افواہ پھیلی کہ اسسٹنٹ کمشنر کا تبادلہ ہو گیا ہے مگر اسسٹنٹ کمشنر دوبارہ منظر عام پر آ گئے اور دوبارہ اپنی کاروائیاں شروع کر دیں عوامی حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر کی کاروائیوں کو خیراج تحسین پیش کیا 

مزیدخبریں