طاہر صادق ہمیشہ کی طرح لانگ مارچ میں پورے ضلع پر سبقت لے گئے 


سنجوال کینٹ (نامہ نگار) میجر طاہر صادق ہمیشہ کی طرح لانگ مارچ اور جلسہ میں پورے ضلع میں سبقت لے گئے ضلع اٹک سے سب سے بڑا قافلہ طاہر صادق، ایمان طاہر، قاضی احمد اکبر اور ملک جمشید الطاف کی قیادت میں براھمہ انٹرچینج سے پورے ضلع سے اکٹھا ہونے کے بعد روانہ رکن قومی اسمبلی میجر طاہر صادق کی قیادت میں حقیقی آزادی مارچ میں تحصیل اٹک کا قافلہ ریلوے گرا¶نڈ سے روانہ ہوا جس میں سینکڑوں گاڑیوں میں تحصیل اٹک کے تحریک انصاف،میجر گروپ اور میجر لورز کے عہدیداران اور کارکنان موجود تھے۔
 قافلہ برھان انٹرچینج سے جھنگ باہتر انٹرچینج پر پہنچا جہاں تحصیل حضرو، فتح جنگ، پنڈی گھیب، حسن ابدال، پنڈی گھیب کے قافلے بھی پہنچے اٹک کی چھ تحصیلوں کے قافلوں کی قیادت رکن قومی اسمبلی میجر طاہر صادق، ایمان طاہر،ملک جمشید الطاف،قاضی احمد اکبر خان،چنگیز خان، محمد اکبر خان تنولی، بریگیڈیر سردار عاصم نوازخان،محمدہارون رمضان، ضلع بھر سے سابق چیئر مین، وائس چیئر مین، سابق ناظمین، نائب ناظمین، بلدیاتی کونسلران، معززین علاقہ، تحریک انصا ف، میجر گروپ،میجر لورز کے عہدیداران اور کارکنا ن ہزاروں کی تعداد میں موجو دتھے۔

ای پیپر دی نیشن