اسلام آباد(خبرنگار)پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن (پیما)کے آئندہ دو سالوں کے لیے مرکزی عہدے داران کا تقرر کر دیا گیا ہے۔ مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالعزیز میمن نے سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس میں ماہر نفسیاتی امراض ڈاکٹر افتخار برنی کو پیما مرکزی جنرل سیکرٹری، کنسلٹنٹ پتھالوجسٹ ڈاکٹر محمد قاسم کو نائب صدر اور ماہر امراض اطفال ڈاکٹر عبدالرشید عبدالوہاب میمن کو جوائنٹ سیکرٹری مقرر کیا ۔ اجلاس میں پیما کے مختلف شعبہ جات کے انچارجز کا بھی تقرر کیا گیا اور آئندہ دو سالوں کے لیے ورکنگ پلان بنایا گیا۔
اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن کے عہدےداروں کی تقررےاں
Nov 28, 2022