شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدارتی امیدوار عمر حیات بھٹی ایڈووکیٹ کے اعزاز میں ارشاد احمد گجرکی طرف سے پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں حسیب ارشاد گجر ایڈووکیٹ، نجیب ارشاد گجر ایڈووکیٹ ، زمان اسحاق گجر ایڈووکیٹ، علی اسحاق گجر ایڈووکیٹ نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ حمایت کا اعلان کیااس موقع پر عظمت حسین سدھو ایڈووکیٹ، چوہدری صفدر علی گجر ایڈووکیٹ، کرنل (ر) شہباز طاہر ایڈووکیٹ، علی اسحاق گجر ایڈووکیٹ،زمان اسحاق گجر ایڈووکیٹ ، عمران صفدر گجر ایڈووکیٹ، شیخ ایاز شبیر ایڈووکیٹ، میاں افضال حیدر ، حماد عارف ملہی ایڈووکیٹ، سید حمز ہ شہزاد ایڈووکیٹ اور حاجی فلک شیر ورک ایڈووکیٹ، حافظ ارسلان خالق ورک ایڈووکیٹ، خرم ریاض کاہلوں ایڈووکیٹ، واصب امتیاز گجر ایڈووکیٹ، فیصل بشیر ولانہ ایڈووکیٹ اور مسلم رضا ورک ایڈووکیٹ و دیگر وکلاء موجود تھے ، شرکاء تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمر حیات بھٹی ایڈووکیٹ نے اپنی حمایت کے اعلان پر وکلاء کا شکریہ ادا کیا۔
ڈسٹرکٹ بار کے صدارتی امیدوار عمر حیات بھٹی کے اعزاز میں ارشاد احمد گجرکی طرف سے تقریب،ساتھیوں سمیت حمائت کا اعلان
Nov 28, 2022