اسلا م آبا د (خصوصی نامہ نگار) ڈاکٹر انجم تو قیر نے کہا ہےکہ سنکنرن کے عمل کے سنگین نتائج عالمی اہمیت کا مسئلہ بن چکے ہیںدھاتوں کے سنکنرن سے ہمیں سالانہ کھربوں ڈالر کا نقصان ہوتا ہے۔تفصیلا ت کے مطابق انسٹیٹیو ٹ آف سپیس ٹیکنا لو جی کے پروفیسر ڈاکٹر انجم توقیرکی زیر صدارت انسٹی ٹیوٹ آف کیمیکل اینڈ میٹریل انجینئرنگ، انسٹی ٹیوٹ آف میٹلرجی اینڈ میٹریلز انجینئرنگ لاہور میں "سنکنرن اور اس کی روک تھام" کے موضوع پر ہو نے والی ورکشاپ اختتام پذیر ہوئی۔ورکشاپ میں مختلف تعلیمی اور آئی ایس ٹی آر اینڈ ڈی اداروں کے سائنسدانوں اور انجینئرز جیسے کہ پی این،آئی ایس ٹی ،ایس این جی پی ایل پنجاب یونیورسٹی، کے آر ایل، پی اے ای سی ایم ٹی سی ای پی آر ایف وغیرہ کے مختلف تعلیمی اورآر اینڈ ڈی اداروں کے لگ بھگ 50 سائنسدانوں اور انجینئرز نے شرکت کی۔