پاک ترک اسکولز اینڈ کالجزکے زیر اہتمام ریاضی کے بین الاقوامی مقابلے


اسلام آباد(نا مہ نگار)پاک ترک معارف بین الاقوامی اسکولز اینڈ کالجزکے زیر اہتمام ریاضی کے بین الاقوامی مقابلے کا انعقاد،چوتھی سے آٹھویں کلاس کے طلبا نے ریاضی کے مقابلے میں حصہ لیا، پاکستان کے 35مختلف شہروں میں 65اولمپیاڈ مراکز میں اس عظیم اولمپیاڈ کا انعقاد کیا جائے گا17ہزار طلبا حصہ لیں گے ۔پاک ترک معارف بین الاقوامی اسکولز اینڈ کالجز معارف انٹر نیشنل اسکول ریاضی اولمپیاڈ (او ایم آئی ایس ایم ) پاکستان کا سب سے بڑا اور وسیع پیمانے پر ریاضی کا مقابلہ ہے جو پاک ترک معارف انٹرنیشنل اسکولز اور کالجز کی طرف سے ایک اہم قدم ہے ۔ ایم آئی ایس ایم کا مقصد پاکستانی نوجوان ریاضی دانوں میں ریاضی کی ذہانت اور مہارت کو سامنے لانا ہے۔ایم آئی ایس ایم درخواستیں ہر سال ستمبر میں باقاعدگی سے کھلتی ہیں اور مقابلہ نومبر کے آخری اتوار کو ہوتا ہے۔ اس سال پاک ترک معارف پاکستان کے 35مختلف شہروں میں 65اولمپیاڈ مراکز میں اس عظیم اولمپیاڈ کا انعقاد کیا گیا جس میں درجہ چہارم سے ہشتم تک کے 17000سے زائد طلبا حصہ لے رہے ہیں۔پاک ترک معارف یکساں مواقع فراہم کرنے پر یقین رکھتا ہے، اس لیے پاکستان بھر کے سرکاری اور نجی اسکولوں کے طلبا سے ایم آئی ایس ایم درخواستیں لی کی جاتی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن