ایمپلائز ہاﺅسنگ اتھارٹی کی کارکردگی پروفاقی سرکاری ملازمین کے تحفظات

Nov 28, 2022


اسلام آباد(نا مہ نگار)وفاقی سرکاری ملازمین نے فیڈرل گو رنمنٹ ایمپلائز ہاﺅسنگ اتھارٹی کی کارکردگی پر شدید تحفظات کا اظہار کر تے ہوئے کہا ہے کہ اتھارٹی 15سال سے سرکاری ملازمین کا استحصال کر رہی ہے ، اتھارٹی کی نااہلی کی وجہ سے ہزاروں ملازمین میں سخت بے چینی اور مایوسی پائی جا تی ہے،وفاقی وزیر ہاﺅسنگ و تعمیرات مو لا نا عبدالواسع ،سیکرٹری ہاﺅسنگ اور ڈی جی فیڈرل گو رنمنٹ ایمپلائز ہاﺅسنگ اتھارٹی نوٹس لیں تمام منصوبوں پر فوری کام شروع کیا جائے۔اپنے بیان میں فیڈرل ایمپلائز جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے چیئر مین فضل مولا اور وائس چئیرمین ملک امیر خان نے کہا ہے کہ وفاقی سرکاری ملازمین نے فیڈرل گو رنمنٹ ایمپلائز ہاﺅسنگ اتھارٹی(ایف جی ای ایچ اے)کی نااہلی کی وجہ سے مایوس ہو چکے ہیں ، فیڈرل گو رنمنٹ ایمپلائز ہاﺅسنگ اتھارٹی جو کہ وفاقی وزارت ہاﺅسنگ کے تحت کا م کر تی ہے اس ادارے کا مقصد سرکاری ملازمین کو مناسب قیمت پر مکان کے لیے پلاٹ فراہم کر نا ہے ،ماضی میں کئی ہزار ملازمین اس سہولت سے مستفید ہو ئے اور ملازمین کو دوران سروس مکان کے لیے آسان شرائط پر پلاٹ مل جا تا تھا لیکن بد قسمتی سے گزشتہ 15سال سے یہ ادارہ ملازمین کا مسلسل استحصال کر رہا ہے اور فرائض کی ادائیگی میں مکمل طور پر نا کام ہوا ہے ،انہوںنے کہا کہ اتھارٹی کی نااہلی کی وجہ سے ہزاروں ملازمین میں سخت بے چینی اور مایوسی پائی جا تی ہے اور پورے ملک کے وفاقی سرکاری ملازمین اذیت کا شکار ہیں۔

مزیدخبریں