مجاہدکالونی آپریشن،مولانا ضیاءاللہ کے بیٹے کو سپردخاک کردیا گیا 


کراچی (این این آئی) مجاھد کالونی میں جاری ظالمانہ اور جان لیوا آپریشن کے دوران مولانا ضیاءاللہ کے 7 سالہ بیٹے حماد کی پولیس کی وحشت اور افراتفری میں پڑوسی کے زبردستی خالی کردہ مکان کے پانی کے کھلے ٹینک میں گر کرشہادت کے بعد اتوار اور پیر کی درمیانی شب فائر بریگیڈ اسٹیشن کے سامنے مین روڈ پر جے یو آئی کے مرکزی رہنما قاری محمد عثمان کی امامت میں نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ میں مجاھد کالونی ایکشن کمیٹی کے اراکین، مجاھد اور واحد کالونی کے مظلوم عوام کے جم غفیر نے شرکت کی۔قاری محمد عثمان نے آئی جی سندھ پولیس سے مطالبہ کیا کہ ضلع سینٹرل کی پولیس کے جانبدارانہ رویے کا نوٹس لیکر ان سب کو معطل کیا جائے ۔ ۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت سندھ نے مجاھد کالونی ایکشن کمیٹی کے جائز مطالبات منظور نہ کئے تو بہت جلد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن