کراچی ( پ ر)جامعہ اردو عبدالحق کیمپس کے شعبہ ابلاغ عامہ کے تحت ”سماجی ذرائع ابلاغ ایک نیا میڈیا “کے نام سے رسالہ شائع کرنے پر کراچی پریس کلب میں تقریب ہوئی۔ جس میں مقررین کا کہنا تھا کہ سماجی ذرائع ابلا غ سے انقلابی تبدیلیاں آئی ہیں۔ اس سے نوجوان ناصرف اپنا پلیٹ فارم مفت میں بنا سکتے ہیں ساتھ ہی معاشی اعتبار سے پیسے بھی اس میں بہترین مواقع موجود ہیں۔ اس سے نوجوان صحافی بھرپورانداز سے فائدہ ا±ٹھا سکتے ہیں۔ تقریب کی صدارت شعبہ ابلاغ عامہ کے سابق چئیرمین ڈاکٹر توصیف احمد خان نے کی ان کا کہنا تھا کہ نوجوان اپنا مواد تیارکرکے اب ا?سانی سے سوشل میڈیا پر ڈال سکتے ہیں اس کے لئے انہیں مسلسل مطالعے کی ضرورت ہوگی۔ شعبے کی سربراہ ڈاکٹر مسرورخانم کا کہنا تھا کہ طلبا نےانتہائی محنت سے اس رسالے کو تیارکیا ہے جس میں سماجی ذرائع ابلاغ جو ایک نیا میڈیا ہے اس کے تمام پہلوو¿ں پر مکمل بات کرنے کی کوشش کی گئی ہے یہ شعبے کے اساتذہ کی اچھی کاوش ہے۔ سینئر صحافی سہیل سانگی کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ شعبہ ابلاغ عامہہ جامعہ اردو کے طلبا کی یہ ایک منفرد کاوش ہے آنے والے طلبا کو اس میں چھپنے والے مواد سے رہنمائی ملے گی۔ کورس انچارج ڈاکٹر ناصر محمود نے کامیاب پروگرام پر تمام مہمانوں اور پریس کلب کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کاوش کا مقصد فیلڈ میں آنے سے پہلے طلبا سے عملی کام کروانا تھا۔ ماضی کے تجربے کی بنیاد پر اس کو رسالے کے مواد کو بہترین انداز میں سامنے لانے کی کوشش کی گئی ہے تقریب کے ا?خر میں طلبا میں رسالے بھی تقسیم کئے گئے۔
سماجی ذرائع ابلاغ