پی پی رہنما سید وقار مہدی کو سینیٹر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، جمیل 

Nov 28, 2022


کراچی (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی پی ایس 95کے صدر اور این اے 251کے ٹکٹ ہولڈر حاجی جمیل ضیا ڈاہری نے پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری سید وقار مہدی کو سینیٹر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ امید کرتے ہیں کہ سید وقار مہدی سینیٹ میں سندھ کی بھرپور انداز میں نمائندگی کرتے ہوئے سندھ کے لوگوں کے مسائل کو حل کرانے میں اپنا کردار ادا کریں گے پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ اپنے دیرینہ ساتھیوں کی خدما ت کو یاد رکھتی ہے اور ان کو ان خدمات کے صلے میں آگے بڑھ کر عوامی خدمت کرنے کے مواقع بھی فراہم کرتی ہے اوران کو ایوانوں میںنمائندگی بھی دیتی ہے ، ان خیالات کا اظہارا نہوںنے اپنی رہائشگاہ سے جاری کردہ بیان میں کیا، جمیل ضیاءڈاہر ی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے ایوان سینیٹ میں تین اردو بولنے والے سینیٹرز موجود ہیں جس سے کراچی کی عوام میں بھی خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے کیونکہ اب ایوان سینیٹ میں شہرقائد کی بھی بھرپور نمائندگی ہوگی جو کہ شہر کی تعمیر و ترقی اور کراچی کے حقوق کے مقدمے میں موثر انداز میں پیش کر سکیں گے۔
وقار مہدی 

مزیدخبریں