ملیریا ڈینگی سے بچاﺅ کیلئے اسپرے  کیا جائے، سید ذوالفقار شاہ 

Nov 28, 2022


کراچی (این این آئی ) بلدیاتی اداروں کے ملک گیر مزدور رہنما سید ذوالفقار شاہ نے کہا ہے کہ موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی موسمی انفلوئنزا سے بچے متاثر ہورہے ہیں جس سے انہیں نزلہ، زکام، کھانسی، بخار، نمونیا، بیکٹیریل انفیکشن وغیرہ میں مبتلا ہونے کے شدید خطرات پیدا ہوگئے ہیں جبکہ شہر میں مچھروں کی بہتات سے ڈینگی، ملیریا کے مریضوں میں بھی خطرناک حد تک اضافہ ہورہا ہے۔ صرف کراچی میں ڈینگی سے 60 سے زائد اموت رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ ملیریا سے بھی پانچ اموات ہوچکی ہیں۔ انہوں نے حکومت سندھ سے بچوں کو موسمی انفلوئنزا سے بچاﺅ کیلئے ویکسینیشن کرنے اور ملیریا ڈینگی سے بچاﺅ کیلئے اسپرے کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔
سید ذوالفقار شاہ 

مزیدخبریں