کراچی (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علامہ سید محسن کاظمی نے چیئر مین عمران خان کے اسمبلیوں سے استعفوں کے فیصلے کو غیر دانشمندانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو ااسمبلی میں واپس جانا چاہیے اور بھرپور اپوزیشن کا کردار ادا کرناچا ہیے جس کی اسوقت اشد ضرورت ہے بلکہ مستقبل میں آنے والی مشکلات سے بچنے کے لیئے ابھی اسمبلیوں میں جانا ضروری ہے سیاسی فیصلے جلد بازی میں نہیں کیے جاتے بلکہ نہایت تحمل اور سوچ بچار کے بعد کیے جاتے ہیں، ان خیالات کا اظہارا نہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا، علامہ سید محسن کاظمی کا کہنا تھا کہ سیاست میں قدم نہایت پھونک پھونک کر اٹھایا جاتا ہے قومی اسمبلی ، کے پی کے اور گورنرسندھ کے استعفیٰ کا فیصلہ بھی جلدبازی میں کیا گیا جس کا فائدہ پی ٹی آئی کو نہیں بلکہ کسی اور سیاسی جماعت کو ہوا ، پنجاب اور کے پی کے سے استعفوں کے بجائے اسمبلیوں کو تحلیل کردیا جائے تو بہتر ہو گا کیونکہ اگر صرف استعفے دیئے جاتے ہیں تو دیگر سیاسی جماعتیں جوڑ توڑ کر کہ اپنی صوبائی حکومتیں بنا سکتی ہیں جس کا خمیازہ تحریک انصاف کو آئندہ عا م انتخابات میں بھگتنا پڑسکتا ہے۔
عمران خان کا فیصلہ غیر دانشمندانہ قرار
Nov 28, 2022