لاڑکانہ میں سیپکو کی کھلی کچہری 

Nov 28, 2022


لاڑکانہ(بیورورپورٹ) لاڑکانہ سٹی ڈویژن کے دفتر میں کھلی کچہری منعقد کی گئی جس میں سپرنٹنڈنٹ انجنیئر سرکل لاڑکانہ عبدالغفار ماکا ڈی سی ایم اصغر سانگی ایگزیکٹو انجنیئر لاڑکانہ شاہ محمد باجکانی آر او¿ سہیل احمد کھاوڑ سمیت جناح باغ شیخ زید اور چانڈکا سب ڈویڑن کے ایس ڈی اوز مقصود شیخ منظور بھٹو اصغر شیخ نے بھی شرکت کی کھلی کچہری میں بڑی تعداد میں بجلی صارفین نے شرکت کی اور مختلف مسائل پیش کئے سب سے زیادہ زائد بل کی شکایات موصول ہوئیں جنہیں موقع پر ہی حل کیا گیا اس موقع پر ایس ای عبدالغفار ماکا اور انجنیئر شاہ محمد باجکانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ بجلی صارفین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جا رہے ہیں عوام کو چاہئے کے وہ بلوں کی ادائیگی میں تاخیر نہ کریں اور سیپکو ادارے سے تعاون کریں۔

مزیدخبریں