مسلم لیگ فنکشنل لطیف آباد کا  اجلاس،شمولیت کرنےوالوں سے اظہار تشکر


حیدرآباد(بیورو رپورٹ) مسلم لیگ فنکشنل تعلقہ لطیف آباد ضلع حیدرآباد کے عہدیداروں نے یونین کمیٹی 129 GOR جی اور کالونی تعلقہ لطیف آباد میں نئے لوگوں کی شمولیت کے حوالے سے میٹنگ کی جس میں ضلعی جنرل سیکریٹری رفیق مگسی تعلقہ لطیف آباد کے صدر نوید اقبال آرائیں ،تعلقہ لطیف آباد کے نائب صدر فہیم شیخ ،خزانچی تعلقہ لطیف آباد کے عمران قریشی،تعلقہ نائب صدر توفیق ساند،نے یو سی کے عہدیدار راول سیال کے توسط سے نئے لوگوں کی شمولیت کے حوالے سے بات چیت کی۔جس میں معشوق سیال،ارباب جانی،ریاض سیال،ایم وقاص،محمد رحیم،انتظار،عمران سیال،شان جنجی،غلام مصطفی،عبدالشکور، ودیگر موجود تھے۔کچھ دنوں میں باقاعدہ طور پر شمولیت پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا۔ اور بلدیاتی الیکشن میں امیدواروں کو ووٹ کے لحاظ سے نئے آنے والے لوگوں کا فائدہ ہوگا۔ 

ای پیپر دی نیشن