حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) جمعیت علماءپاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی ترجمان ڈاکٹر محمد یونس دانش نے سیدنا سخی عبدالوہاب شاہ جیلانی کے دربار کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حیسکونے شہنشاہ حیدرآباد سیدنا سخی عبدالوہاب شاہ جیلانی کے عرس کے پروگرام کو سبوتاژ کرکے اپنے متعصبانہ طرز عمل کی قلعی کھول دی ہے۔ چیف حیسکومتعصبانہ طرز عمل رکھنے افسران سے حیسکو کو پاک کریں آئندہ سخی کے عرس کے موقع پر حیسکو کی جانب سے اسٹینڈ بائی جرنیٹر کا انتظام کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد میں 18گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث کاروبار زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا ہے۔ اذان فجر کاوقت شروع ہوتے ہی پورے شہر میں بجلی بند کردی جاتی ہے جس سے چورر،ڈاکو اور کرمنل افراد فائدہ اٹھاتے ہیں،نمازیوں کو لوٹنے گھروں میں گھس کر گھروں کا صفایا کرنے اور غیرقانونی کاروائی میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے،لیکن افسوس کا مقام یہ ہے کہ ضلعی انتظامیہ پولیس اور حیسکو اس ظلم پر کوئی نوٹس لینے کیلئے تیار نہیں ۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کو ناجائز ڈیٹکشن بل جاری کئے جارہے ہیں حیسکو میں تواتر کے ساتھ کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اورمنتھلی سسٹم کے تحت اپنی سرپرستی میں بجلی چوری کراتے ہیں جس کا تمام تر بوجھ باقاعدگی سے بل ادا کرنے والوں پر ڈال کر ناجائز بل دیاجاتا ہے۔ چیف حیسکو فوری طور پر غیر قانونی ڈیٹکشن بل کا سلسلہ رکوائیں بجلی چوری کرنے والے ملک اور قوم کے دشمن ہیں ان چوروں کی FIRدرج کرائی جائے ۔ڈیٹکشن سے قبل FIRکا اندارج حیسکو قوانین کاحصہ ہے لیکن بجلی چوروں کو بچانے اور ان سے منتھلی وصول کرنے کیلئے FIRدرج نہیں کرائی جاتیں اور جو قانون کے دائر ے میں بجلی کا استعمال کرتے ہیں انہیں بجلی چوری نہ کرنے کی پاداش میں ناجائز ڈیٹکشن بل جاری کئے جاتے ہیں جس کا حیسکو چیف کو فوری نوٹس لینا چاہئے ورنہ عوام یہ سمجھنے میں حق بجانب ہوں گے کہ چوروں کی سرپرستی میں حیسکو کے تمام افسران شامل ہیں۔
18گھنٹے کی لوڈشیڈنگ سے کاروبار زندگی مفلوج ، اذان فجر کاوقت ہوتے ہی بجلی بند ،چور،ڈاکو سرگرم ،دربار سیدنا سخی عبدالوہاب کے سامنے مظاہرے سے خطاب
Nov 28, 2022