حیدرآباد(بیورو رپورٹ) کمشنر حیدرآباد ندیم الرحمان میمن نے ڈگری کالج لطیف آباد میں المصطفی اسکاٹس اوپن گروپ کی جانب سے منعقدہ سالانہ تقریب تقسیم ایوارڈ میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسکاٹس کے رضاکاروں نے ہر مشکل گھڑی میں حکومتی اداروں کے ساتھ مل کر عوام کی خدمت کی ہے۔ کمشنر حیدرآباد نے کہا کہ ملک میںکسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اسکاٹس کا رول ہمیشہ سے اہم رہا ہے اور انہوں نے آگے بڑھ کر سماج کی خدمت میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے۔انتظامیہ کی جانب سے اسکاﺅٹس تنظیموں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس حیدرآباد سید پیر محمد شاہ نے بھی اسکاٹس کی خدمات کو سراہا اور پولیس کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی- تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حیدرآباد قائم اکبر نمائی، تعلیمی بورڈ کے کنٹرولرامتحانات مسرور احمد زئی کے علاوہ مذہبی و سماجی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی- تقریب میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے مختلف اسکاٹس کو ایوارڈ سے نوازا گیا-
ہرمشکل گھڑی میں اسکاﺅٹس کی خدمات لائق تحسین ، ندیم الرحمان میمن
Nov 28, 2022