ملتان (خبرنگارخصوصی) سرائیکی ایریا سٹڈی سنٹر جامعہ زکریا کی ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر نسیم اختر نے کہا ہے طلبا وطالبات کی خواہش پر وائس چانسلر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی کے خصوصی تعاون سے سرائیکی شعبہ میں ایم۔فل ویک اینڈ کلاسز کا اجراءکر دیا گیا ہے۔ تاکہ سرائیکی وسیب کے طلبا وطالبات کو اعلی تعلیم کے حصول کے مواقع میسر آ سکیں۔ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر نسیم اختر نے ایم فل ویک اینڈ کلاس کے طلبا وطالبات کے اعزاز میں منقعدہ تقریب میں کیا جس میں ایم فل کے اساتذہ پروفیسر عارف رجوانہ ،ڈاکٹر ایاز احمد رند ، ڈاکٹر اختر بخاری نے بھی شرکت کی۔ انہوں نے مزید کہا سرائیکی ایریا سٹڈی سنٹر کےطلبا وطالبات کے لئے اہم تعلیمی مرکز بن گیا ہے یہ سرائیکی زبان کے فروغ کے لئے جامعہ زکریا کا بڑا اقدام ہے انہوں نے کہا ایم فل اور بی ایس کے بڑھتے ہوئے داخلے اس بات کا ثبوت ہیں کہ طلباءطالبات اپنے وسیب کے کلچر وزبان میں زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں۔