فرید ایکسپریس 3 ماہ سے بند‘ میلسی سٹیشن ویران‘ مسافر پریشان


میلسی( نامہ نگار ) لاہور سے براستہ قصور پاکپتن عارف والا بورے والا وہاڑی میلسی کہروڑ پکا لودہراں تک مسافروں کی کثیر تعداد کراچی تک لے جانے اور کراچی سے لاہور تک اسی روٹ تک لانے والی اکلوتی ٹرین فرید ایکسپریس بھی تین ماہ سے بند‘ہزاروں مسافر پریشان‘اسٹیشن ویران۔ تفصیل کے مطابق اس طویل روٹ پر صرف ایک ٹرین فرید ایکسپریس چلتی تھی جو گزشتہ تین ماہ سے بند ہے جبکہ صرف میلسی سے ہی سینکڑوں مسافر روزانہ کراچی اور دیگر شہروں کے لئے سفر کرتے تھے وہ گزشتہ تین ماہ سے پریشان ہیں شہریوں جمیل خان غوری محمد صدیق بھٹی شمشاد احمد خان سرفراز خان غوری حافظ اطہر محمود سلمان خان سجاد قریشی ملک عاصم‘ عابد قریشی‘ محمد الطاف‘عرفان حیدرشاہ نےاعلی حکام سے ٹرین جلد از جلد اس روٹ پر چلانے کا مطالبہ کیا ہے 
تاکہ روزانہ ہزاروں افراد لاہور سے کراچی تک ٹرین بندش کی وجہ سے مزید پریشانی سے بچیں۔

ای پیپر دی نیشن