مظفرگڑھ، منڈا چوک(نمائندہ نواے وقت، نامہ نگار) لاکھوں روپے خرچ کرکے تیار کیا گیا تلیری سفاری پارک انتظامیہ کی غفلت کے باعث افتتاح سے پہلے ہی اجڑ گیا تفصیل کے مطابق سابق ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ امجد شعیب ترین ڈپٹی کمشنر ہاﺅس سے ملحقہ باغ میں ضلعی حکومت کے لاکھوں روپے خرچ کرکے تلیری سفاری پارک بنایا جس کا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب نے کرنا تھا لیکن ضلعی انتظامیہ کی غفلت کے باعث تلیری سفاری پارک افتتاح ہونے سے قبل ہی اجڑچکا ہے۔ عملہ نے عوام کیلئے سفارک پارک کے دروازے بند کررکھے ہیں۔ جس پر شہریوں نے کہا ہے کہ ضلع میں افسران کی اکثر سیٹیں خالی پڑے ہیں اور شہریوں کے مسائل حل ہونے کی بجائے مشکلات پیدا ہورہی ہے۔