بورے والا(نامہ نگار)ڈائریکٹرامریکن لائسیٹف سکول بورے والہ کیمپس بریگیڈئر(ر) سید عامر ہاشمی نے کہا ہے کہ سرکاری سکولوں کی طرح پرائیویٹ اداروں میں سکول کونسلز کا قیام خوش آئند ہے جس میں طلباءوالدین،ٹیچرز اور انتظامیہ کے ساتھ ملکر سکول کے تعلیمی معیار کی بہتری اور زیر تعلیم بچوں کے مسائل کے حل میں بھر پور مدد ملے گی سکول کونسلیں تعلیمی نظام میں جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیم کی فراہمی کے ساتھ ساتھ بچونکی تربیت پر بھی خصوصی توجہ دیں تاکہ آئندہ آنے والی نسلوں کی بہتر تعلیم و تربیت سے انہیں معاشرے کا ایک سود مند شہری بنایا جاسکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ تعلیم ضلع وہاڑی کی ہدایت پر امریکن لائسیٹف سکول میں سکول کونسل کے پہلے باضابطہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں سید علی رضا،بابا خادم حسین،سید علی رضا،مومنہ زینت،ردا فاطمہ،انیلہ مشتاق اور سید صالح ہاشمی نے شرکت کی۔