جہانیاں ( نمائندہ نوائے وقت )پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کی آپسی لڑائی سے ملک بہت پیچھے چلا گیا تبدیل سرکار اور موجودہ حکومت نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل اظہر اقبال حسن نے جماعت اسلامی ضلع خانیوال کی دو روزہ تربیت گاہ کے آخری سیشن سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی ہے عوام مہنگائی کے ہاتھوں خودکشیوں پر مجبور ہیں اپوزیشن اور حکومت کی لڑائی سے ملک کی ترقی کا پہیہ جام ہو کر رہ گیا ہے ‘یہ حکومت بھی یوٹرن لے رہی ہے امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب جنوبی کے امیر راو¿ محمد ظفر نے کہا عوام ہر طرف سے مایوس ہو کر جماعت اسلامی پر نظریں جمائے ہوئے ہیں‘اس موقع پر صوبائی جنرل سیکرٹری صہیب عمار صدیقی امیر ضلع ہارون الرشید نظامی جنرل سیکرٹری ضلع چوہدری معاذ عزیر نے بھی خطاب کیا تربیت گاہ میں ضلع بھر سے ارکان نے شرکت کی۔
موجودہ حکومت نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا‘ جماعت اسلامی
Nov 28, 2022