عمران نیازی کی سیاست اپنے بھیانک انجام کو پہنچ چکی ،جے یو آئی

Nov 28, 2022


اسلام آباد(نا مہ نگار)جمعیت علمائے اسلام کے ترجمان اسلم غوری نے کہا ہے کہ عمران نیازی کی سیاست اپنے بھیانک انجام کو پہنچ چکی ہے  ،اسمبلیوں کے استعفی کے متعلق یہی کہا جاسکتا ہے کہ ان تلوں میں تیل نہیں۔اپنے بیان میں ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے کہا کہ نیازی حکومت تو تھی ہی ناکام ،بطور اپوزیشن بھی وہ نااہل ثابت ہوا ۔ترجمان جے یو آئی لاہور سے شروع ہونے والا فرلانگ مارچ راولپنڈی میں رسوائی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا ۔ شہباز گل جیسے لوگوں کی تقریر کے نام پر کی گئی غیر اخلاقی گفتگو عمرانی سیاست کا کل اثاثہ ہے ۔  نیازی کا ہر حربہ ناکام ،ہر چال فیل ،اسمبلیوں کے استعفی کے متعلق یہی کہا جاسکتا ہے کہ ان تلوں میں تیل نہیں ۔اسلم غوری نے کہا کہ نیازی کی مقبولیت کو عوام نے پنڈی کی روڈوں پر پٹخ کر رکھ دیا ۔ عوام سمجھدار ہیں ،مداریوں کی خوب پہچان رکھتے ہیں ۔ عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہیں کہ پاکستان دشمنوں کے نیازی ورژن کو مسترد کردیا ۔ قومی حکومت کے قیام کے فیصلوں کے مثبت اثرات جلد قوم محسوس کریں گے ۔ جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بیانیے ،اس بیانیے کے لئے کی جانے والی جدوجہد کامیاب ہوئی۔ سیاسی عدم استحکام ،معاشی عدم استحکام اور دفاعی اداروں کو کمزور کرنے کا نیازی بیانیہ ناکام و نامراد ہوا ۔
 اسلم غوری

مزیدخبریں