اسلام آباد(نا مہ نگار)اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی سپیکر زاہد اکرم درانی نے وادی نیلم،آزاد کشمیر میں جیپ کو پیش آ نے والے حادثے کے نتیجے میں ہونے والے قیمتی انسانی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔سپکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالی سے مرحومین کو اپنی جوار کے رحمت میں جگہ اور غمزدہ خاندانوں کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لئے حوصلہ اور ہمت فرمانے کی دعا کی۔انہوں نے حادثے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لئے بھی دعا کی اور متعلقہ حکام کو انہیں بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی ۔
افسوس