ماں اور بچے کی بہتر صحت کیلئے وقفہ ضروری‘ طارق محمود 

Nov 28, 2022


نورشاہ گیلانی(نامہ نگار)ماں اور بچے کی بہتر صحت اوربچوں میں مناسب وقفہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ صحت مند معاشرہ کسی بھی قوم و ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔محکمہ پاپولیشن ویلفیئر اس سلسلے میں ہرممکن خدمات جاری رکھے ہوئے ہے۔ عوام کو ان حکومتی خدمات سے بھر پور فائدہ اٹھانا چاہیئے۔ ان خیالات کا اظہارطارق محمود سکھیرا ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر لودھراں نے محکمہ پاپولیشن ویلفیئر کی جانب سے دھنوٹ میں منعقدہ فیملی ہیلتھ میلہ میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈاکٹر عافیہ رحمن وومن میڈیکل آفیسرفیملی ہیلتھ کلینک کہرورڑ پکا نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کو ماں کا دودھ پلانا جہاں بچوں کی صحت کیلئے بہت زیادہ فائدہ مند ہے وہاں ماو¿ں کا بچوں کو دودھ پلانا ماو¿ں کی صحت کیلئے بھی مفید ہے۔اس موقع پرتحصیل پاپولیشن آفیسر محمدآصف راو¿،سماجی شخصیات ملک محمد صدیق نائچ اور اللہ ڈتہ انجم نے بھی اظہارِ خیال کیا۔

مزیدخبریں