اسلام آباد (آئی این پی) لاہور میں تعینات چین کے قونصل جنرل ڑاؤ شیرین نے کہا ہے کہ چین چاول کی بہترین کوالٹی کی نئی اقسام تیار کرنے کے لیے جدید تعاون پر مبنی تحقیق کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔ ویلتھ پاکی کی رپورٹ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے گارڈ گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شہزاد علی ملک سے گارڈ ایگریکلچرل ریسرچ اینڈ سروسز ہیڈ آفس کے دورے کے موقع پر کہی۔ڑاؤ نے پاکستان میں فی ایکڑ پیداوار بڑھانے کے لیے زرعی شعبے کے تعاون کو نمایاں طور پر فروغ دینے اور جدید ترین سائنسی خطوط پر تحقیق کے لیے مزید مشترکہ منصوبے قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو چینی نجی شعبے کی زرعی ترقی سے فائدہ اٹھانا چاہیے اور مزید کہا کہ زرعی شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع امکانات موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ چین کو خوشی ہے کہ گارڈ ایگریکلچرل ریسرچ اینڈ سروسز نے اپنے چینی پارٹنر لانگپنگ ہائی ٹیک انڈسٹری کی مدد سے اب تک کا پہلا ہائبرڈ چاول کا بیج تیار کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہزاد علی ملک جو پاکستان ہائی ٹیک ہائبرڈ سیڈ ایسوسی ایشن کے چیئرمین بھی ہیں نے کہا کہ گارڈ ایگریکلچرل ریسرچ اینڈ سروسز پاکستان میں سب سے پہلے ہائبرڈ موٹے چاول کا بیج متعارف کرایا۔ اس نے ایک نیا گرمی برداشت کرنے والا اضافی لانگ گرین سپر ہائبرڈ چاول کا بیج تیار کیا جس کی فی ایکڑ پیداوار اور کھانا پکانے کے بعد لمبا موجودہ مسابقتی اقسام کے مقابلے میں دوگنا ہے۔گارڈ گروپ کے سینئر ایگزیکٹو مومن علی ملک نے کہا کہ گارڈ ایگریکلچرل ریسرچ کا مقصد ایسے بیجوں کو تجارتی بنانا ہے جو کسانوں کے لیے زیادہ دولت اور ملک کی بڑھتی ہوئی آبادی کے لیے غذائی تحفظ کی ضمانت دے سکیں۔