فتح جنگ ( نامہ نگار) سابق امیدوار برائے ناظم یو نین کونسل قطبال حاجی ملک عبدالمجید آف حطار نے اپنے گروپ دھڑے دوستوں اور برادری کے ہمراہ تحریک انصاف کو خیر باد کہہ کر پاکستان پیپلز پار ٹی میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا حطار میں منعقدہ شمولیتی جلسہ سے سردار سلیم حیدر خان ،سردار ظہیر خان اور حاجی ملک عبدالمجید نے بھی خطاب کیا اس موقع پر ملک سجاد ہ نشین پریم نگر فقیراں سائیں عاقب علی ،ملک ظفر ی، ،ملک نصیر ،ملک محفوظ ڈوئیاں ،حاجی لیاقت علی باجوڑی سمیت عمائدین علاقہ کی کثیرتعداد موجود تھی سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ عبدالمجید ملک حطار کی پارٹی میں شمولیت پر ان کا خیر مقدم کرتے ہیں یہ اپنی پارٹی میں آئے ہیں ان کی شمولیت سے پیپلزپارٹی یونین کونسل قطبال بالخصوص حطار میں سب سے بڑی اور مضبوط قوت بن گئی ہے انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے فلاپ لانگ مارچ کے بعد راولپنڈی میں بھی پاور شو ناکام رہا ہے عوام پی ٹی آئی اور اس کے قائد عمران خان کی حقیقت جان چکے ہیں ریاستی اداروں کے خلاف منظم سازش کے تحت مہم چلائی گئی جسے قوم نے مسترد کر دیا لانگ مارچ کا ڈرامہ فلاپ اسمبلیوں سے استعفیٰ دیناکارکنوں کو لولی پاپ دے دیا گیا لانگ مارچ سوائے خواری کے کچھ حاصل نہیں ہو اسابقہ اعلان کے مطابق ابھی تک قومی اسمبلی سے بھی استعفیٰ نہیں دئیے۔ آنے والا وقت پیپلزپارٹی کا ہے بلاول بھٹو زرداری نے بطور وزیر خارجہ بیرونی دنیا سے بہتر تعلقات قائم کر کے ایک بار پھر پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کیا ہے ان شاء اللہ بلاول بھٹو زرداری اس ملک کے وزیر اعظم منتخب ہونگے اور پیپلزپارٹی وطن عزیز کو تعمیر و ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرینگے ۔