مری(نامہ نگار خصوصی) پاکستان پیپلزپارٹی کا 55واں یوم تاسیس شایان شان انداز میں منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ایسے میں کیک کاٹا جائے گا ،اس سلسلہ میںپیپلزپارٹی ضلع مری سٹی صدر چوہدری خالد محمود ایڈووکیٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ مری کے زیر اہتمام پاکستان پیپلز پارٹی کا 55واں یوم تاسیس جوش و خروش سے منایا جائے گا،یوم تاسیس شایان شان انداز میں منانے کے لئے دن دو بجے نجی ہوٹل میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں ضلع مری کی یونین کونسل، وارڈ ز، تنظیموں کے عہدیداران اور کارکنان بھرپور انداز میں شرکت کریں گے ۔چوہدری خالد محمود نے کہا کہ پیپلز پارٹی آج بھی ملک کی مقبول ترین جماعت ہے، پارٹی کو ختم کرنے کا خواب دیکھنے والے خود ختم ہو گئے ہیں ۔پی پی کی جڑیں عوام میں ہیں اور عوام ہی طاقت کا سرچشمہ ہیں، پارٹی نے ہر آمریت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور عوام کے حقوق کی آواز بلند کی،اس راہ میں پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹوشہید نے پھانسی کا پھندہ قبول کیا ہر دلعزیز لیڈ ر اور عالم اسلام کی پہلی مسلم خاتون وزیر اعظم بینظیر بھٹو کو شہید کیا گیا۔