گوجرخان (نامہ نگار)پولیس سرکل میں چوری کی 4 وارداتیں، چور 2 موٹرسائیکلوں، ایک گاڑی ، اور سپئر پارٹس کی دکان کا صفایا کر گئے۔پولیس سرکل گوجرخان میں چوری کی 4 وارداتیں، شہری 2 موٹرسائیکلوں ایک گاڑی اور ڈیڑھ لاکھ کے سپئرپارٹس سے محروم ہوگئے جاتلی کے علاقہ میں نازک حسین بھٹی سکنہ اہدی قبرستان گئے تو باہر کھڑا موٹرسائیکل 125 نامعلوم چور لے گئے قاضیاں کے علاقہ میں محمد پرویز سکنہ ملک پورہ کے گھر سے نامعلوم چور موٹرسائیکل لے گئے مندرہ کے علاقہ میں سید تنویر حسین سکنہ چیڑ بالا کی سوزوکی اپنے گھر کے باہر سے نامعلوم چور لے گئے ادھر جاتلی علاقہ میں شکور احمد سکنہ اہدی کی سپئیر پارٹس کی دکان کے تالے توڑ کر نامعلوم چور ڈیڑھ لاکھ کاسامان لے گئے پولیس نے 4 وارداتوں کے الگ الگ مقد ما ت درج کرکے تفتیش شروع کردی۔