دمشق(این این آئی)امریکی فوج کا کہنا ہے کہ شمال مشرقی شام میں امریکی پٹرولنگ فوج کے ایک اڈے کو دو میزائلوں سے نشانہ بنایا، لیکن اڈے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔انہوں نے ایک بیان میں مزید کہا کہ امریکا کی حمایت یافتہ سیریئن ڈیموکریٹک فورسز نے دونوں میزائلوں کی لانچنگ سائٹ کا معائنہ کیا اور ایک تیسرا میزائل ملا جو اسی جگہ پر نہیں داغا گیا تھا۔امریکی سینٹرل کمانڈ کے ترجمان کرنل جو بکینو نے کہا کہ اس نوعیت کے حملے اتحادی افواج اور شہریوں کو خطرے میں ڈالتے ہیں اور خطے میں سخت محنت سے حاصل کیے گئے استحکام اور سلامتی کو نقصان پہنچاتے ہیں۔سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے عندیہ دیا تھا کہ الشدادی میں امریکی اڈے کے قریب دھماکے ہوئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اس علاقے کو داعش کے سیلوں نے نشانہ بنایا ہے۔آبزرویٹری نے کہا کہ یہ علاقہ الشدادی اڈے پر بین الاقوامی اتحاد کی طرف پروازیں تیز کردی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ اڈے پر اتحادی فوج کی مشقیں بھی جاری ہیں۔
شام میزائل حملہ
شام میں امریکی اڈے پر میزائل حملہ،کوئی نقصان نہیں ہوا
Nov 28, 2022