مکانات مسماری سے فلسطینیوں کی تکالیف بڑھ گئی ہیں،یورپی یونین

Nov 28, 2022



مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی)یوروپی یونین نے کہا ہے کہ بین الاقوامی قانون کے تحت غیرقانونی انہدامی کارروائیوں اور مکانات مسماری سے فلسطینیوں کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔ یورپی یونین نے فلسطینیوں کے مکانات کی مسماری کوغیر قانونی قرار دیتے ہوئے "اسرائیل" سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ فلسطینیوں کے خلاف اپنی افواج کے ذریعہ کی جانے والی تمام انہدام اور انخلا کی کارروائیوں کو روکیں۔یورپی یونین نے ایک بیان میں کہا کہ "یہ کاروائیاں صرف فلسطینیوں کی تکالیف کو بڑھا دیں گی اور کشیدہ ماحول میں اضافے کا باعث بنیں گی۔یورپی یونین نے غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں مسافر یطا میں یورپی یونین کے تعاون سے چلائے جانے والے اصفی پرائمری اسکول کی مسماری کی بھی شدید مذمت کی اور بچوں کے تعلیم کے حق کا احترام کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔انہوں نے وضاحت کی کہ یہ ناقابل قبول پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب گذشتہ مئی میں اسرائیلی عدالت کے فیصلے کے بعد ان کی نقل و حرکت اور منتقلی پر عائد پابندیوں اور منتقلی کے علاوہ جبری طور پر جلاوطنی کے خطرے کا سامنا کرنا پڑتا سکول کی چھٹیوں کے تناظر میں مسجد حرام میں آپریشنل سہولیات میں اضافہ کر دیا: حکام
مکہ مکرمہ (این این آئی )مکہ مکرمہ میں مسجد حرام کی صدارت عامہ کے فنی، عملی اور دیکھ بھال امور کے انڈر سیکرٹری انجینئر سلطان بن عاطی القرشی نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں سکول کی چھٹیوں کے ہفتہ کے دوران مسجد حرام میں آنے والوں کو فراہم کی جانے والی تکنیکی اور آپریشنل خدمات کے نظام میں توسیع کردی گئی ہے۔ مقدس ترین مسجد میں آنے والوں کی سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام فنی افرادی قوت تیار ہے۔انہوں نے کہا مسجد حرام میں موجود الیکٹریکل، مکینیکل اور الیکٹرانک سہولیات کی کارکردگی اور آپریشنل صلاحیت کو بڑھایا گیا ۔ نماز اور طواف کے لیے مختص مقامات کو تیار کردیا گیا ہے تاکہ بیت اللہ شریف میں آنے والوں کیلئے عبادت کے ماحول کے اعلی معیار کو یقینی بنایا جا سکے۔القرشی نے کہا ایجنسی نے عمودی حرکت کیلئے سیڑھیوں، برقی لفٹوں اور آپریٹرز کی موجودگی کو یقینی بنایا ہے۔ افقی حرکت کے ضمن میں ریمپ اور پل تیار ہیں۔ آڈیو سسٹم اور لاڈ سپیکر کی حفاظت کی یقینی بنائی گئی ہے۔ نماز جمعہ کے مقامات سے قبل ہی لاڈ سپیکر اور اس سے متعلق آلات کی درستی کے تکنیکی ٹیسٹ مکمل کر لئے گئے ہیں۔ نماز جمعہ کے خطبہ سے متعلق سانڈ آوٹ لیٹس کو بھرپور تیار کردیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایجنسی نے عظیم مسجد میں ایئر کنڈیشنگ سسٹم کو بھی تیار کردیا ہے، نماز کے مقامات پر درجہ حرارت کی پیمائش اور تمام ایئر کنڈیشننگ یونٹس کے کام کو یقینی بنایا گیا ہے۔القرشی کے مطابق صدارت عامہ کے صدر شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس کی ہدایت کے مطابق جامع مسجد کی تعمیرات اور صحن میں سانڈ، لائٹنگ اور وینٹی لیشن سسٹم کی دیکھ بھال کیلئے چوبیس گھنٹے جاری رکھی جائے گی۔
مسجد حرام سہولیات
ہے۔  یہ ناقابل قبول پیشرفت اس وقت میں ہوئی ہے جب مسافر یطا میں موجود ایک اسکول کو مسمار کردیا گیا۔ اسکول کو ایک ایسے وقت میں مسمار کیا گیا ہے جب دوسری طرف مسافر یطا کے 1200 فلسطینی باشندوں کے مکانات کی مسماری اور انہیں بے گھر کیے جانے کا خدشہ ہے۔
یورپی یونین 

مزیدخبریں