لاہور ( سپورٹس رپورٹر) سابق کپتان وسیم اکرم کے الزامات پر سلیم ملک نے رد عمل میں کہا ہے کہ مجھے اس بات پر ہنسی آرہی ہے، میں نے وسیم اکرم کو فون کیا، میں پوچھنا چاہتا تھا کہ یہ کیوں لکھا ہے؟ وسیم سے اب تک رابطہ نہیں ہوا، ابھی تک کتاب نہیں پڑھی دیکھوں گا تو کتاب کے بارے میں بتائوں گا، چاہتا ہوں پہلے وسیم سے پوچھ لوں کس ضمن میں یہ لکھا ہے۔میری ایک سال سے وسیم سے بات نہیں ہوئی، وسیم اکرم میرے پڑوسی تھے ان سے ملاقات رہتی تھی، جب ہم ٹور پر جاتے تھے تو کپڑے دھونے کیلئے مشینیں ہوتی تھیں، ہاتھ سے کپڑے نہیں دھوتے تھے، ہوسکتا ہے کتاب کی مشہوری کیلئے ایسا لکھا گیا ہے۔ جب تک وسیم سے بات نہیں ہوجائے تب تک کوئی ایسی بات نہیں کرنا چاہتا، وسیم پانچ سال جونیئرتھے، اپنا پہلا میچ میری کپتانی میں کھیلے تھے، اگرمیں منفی ہوتا تو ان سے بائولنگ ہی نہیں کرواتا، مجھے نہیں معلوم یہ مذاق میں لکھا ہے یا سنجیدہ، اگر سنجیدہ ہوا تو جواب بھی اسی انداز میں دوں گا ۔
وسیم اکرم نے پہلا میچ میری کپتانی میں کھیلا ‘ منفی ہوتا تو بائولنگ نہ کرواتا:سلیم ملک
Nov 28, 2022