علی امین گنڈا پورکےخلاف درج 13 مقدمات خارج

Nov 28, 2022 | 14:12

ویب ڈیسک

اسلام آباد ہائیکورٹ نے علی امین گنڈا پورکےخلاف مختلف تھانوں میں درج 15 میں سے 13 مقدمات خارج کرنے کا حکم دے دیا۔جسٹس طارق محمود جہانگیری نے علی امین گنڈاپورکی اخراج مقدمات کی درخوستوں پر سماعت کی۔ اسلام آباد کے مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز اورتفتیشی افسرعدالت میں پیش ہوئے۔علی امین گنڈا پورنے تھانہ آئی نائن اورسی ٹی ڈی کے اخراج مقدمات کی درخواستیں واپس لے لیں۔ عدالت نے علی امین گنڈا پورکی حد تک 13 مقدمات خارج کرنے کا حکم دے دیا۔

مزیدخبریں