مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کے نئے چیف ایلون مسک کا کہنا ہے کہ کیپیٹل حملے کے بعد سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کو بند کرنا سنگین غلطی تھی۔ایلون مسک نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹوئٹر کو نظر انداز کرنے پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔اُنہوں نے ایک ٹوئٹرصارف کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ’مجھے ٹرمپ کے ٹوئٹ نہ کرنے سے کوئی مسئلہ نہیں ہے‘۔اُنہوں نے لکھا کہ’اہم بات یہ ہے کہ ٹوئٹر نے ٹرمپ کے اکاؤنٹ کو بند کرنے کی ایک سنگین غلطی کو درست کرلیا ہے۔اُنہوں نے مزید لکھا کہ ٹرمپ نے ٹوئٹر کے قوانین یا سروس کی شرائط کی کسی قسم کی خلاف ورزی نہیں کی تھی‘۔ایلون مسک نے لکھا کہ’ملک کے موجودہ صدر کے اکاؤنٹ کو بند کرنے سے آدھے امریکی عوام کا ٹوئٹر پر جو اعتماد ہے اسے نقصان پہنچے گا۔
ایلون مسک کا ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹوئٹر پر واپسی سے انکار پر ردِعمل
Nov 28, 2022 | 19:34