پیپلز پارٹی مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس، مجموعی سیاسی صورتحال، انتخابات پر گفتگو

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر بخاری کی صدارت میں پاکستان پیپلز پارٹی مذاکراتی کمیٹی کے اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال اور آمدہ انتخابات پر تفصیلی غور و خوض ہوا۔قومی اور صوبائی سطح کی اہم ترین سیاسی شخصیات سے رابطے کیلئے فیصلہ کیا گیا ،سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر بخاری نے اہم قومی اور صوبائی سیاسی شخصیات سے ملاقاتوں کے شیڈول کیلئے کمیٹی ممبران کو اہم ٹاسک سونپ دئیے ،باہمی مشاورت سے چاروں صوبوں کی مذاکراتی کمیٹیوں کے الگ الگ اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ ہوا اجلاس میں مرکزی سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی خیبر پختونخواہ کے صدر محمد علی باچہ موجود تھے ممبران کمیٹی قمرازمان کائرہ ساجد طوری ویڈیو لنک کے زریع شریک ہوئے۔

ای پیپر دی نیشن