اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزارت داخلہ نے کہا کہ لوگوں کو متنبہ کیا جاتا ہے کہ وہ غیر قانونی غیر ملکیوں کو روزگار فراہم نہ کریں اور نہ ہی ایسے کسی فرد کی ملازمت حاصل کرنے میں مدد کریں پیر کے روز جاری بیان میں وزارت داخلہ نے کہا کہ ایسے کسی غیر قانونی غیر ملکی یا اسے ملازمت فراہم کرنے والے شخص کے بارے میں معلومات وزارت داخلہ کو قانونی کارروائی کے لیے وزارت کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیلپ لائن پر فراہم کی جائیں پاکستان میں مقیم افغان شہریوں کو خبردار کیا جاتا ہے کہ پاکستان کی سیاسی وانتخابی سرگرمیوں میں کسی بھی امیدوار کی مدد کرنا یا فنڈنگ ??فراہم کرنا غیر قانونی ہےایسی سرگرمیوں میں ملوث کسی بھی افغان شہری کو پاکستان میں قانونی حیثیت سے قطع نظر ملک بدر کر دیا جائے گا۔پاکستان نے اکتیس اکتوبر کی ڈیڈلائن کے بعد سے غیرقانونی طورپرمقیم افغان باشندوں کے محفوظ اور باعزت انخلا کے لیے مختلف اقدامات کر رکھے ہیں جن کی بدولت اب تک ڈھائی لاکھ سے زائد افراد افغانستان واپس جا چکے ہیں۔ پاکستان سے غیرقانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے،گزشتہ روز مزید ایک ہزار چھ سو چالیس غیر قانونی طورپرمقیم افغان باشندے سرحد پار کرکے اپنے ملک واپس چلے گئے۔ ان میں چارسو سینتیس مرد، چار سو تیس خواتین اور سات سو ستتر بچے شامل تھے, چارسو پچیس خاندانوں پر مشتمل یہ افراد ایک سو اکیس گاڑیوں پر افغانستان بھجوائے گئے۔ اب تک اپنے ملک واپس جانے والے غیرقانونی افغان باشندوں کی تعداد دو لاکھ چون ہزار سات سو پچھتر ہوچکی ہے۔