ہائیکورٹ، نگران وزیراعظم کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست ناقابل سماعت قرار، خارج

Nov 28, 2023

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) لاہور ہائی کورٹ نے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ درخواست مقامی وکیل محمد مقسط کی جانب سے دائر کی گئی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ نگران وزیراعظم کی تقرری 90 روز کی مدت مکمل ہونے کے بعد غیر مو¿ثر ہوچکی ہے، اس لیے عدالت نگران وزیراعظم کو عہدے سے ہٹانے کا حکم جاری کرے۔ وفاقی حکومت کے وکیل نے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دینے کی استدعا کی تھی۔ عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی۔

مزیدخبریں