سٹاک ہوم (نوائے وقت رپورٹ) سویڈن میں انتہا پسند بدبختوں نے قرآن پاک کی بیحرمتی کے بعد اب مساجد کو گرانے کی دھمکیاں دی ہیں جس کی وزیراعظم الوف کرسٹرسن نے بھی شدید مذمت کی۔ جمی اکیسن نے اپنی جماعت کی سالانہ کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ مساجد سے جمہوریت، سویڈن، یہودیت اور ہم جنس پرستی کے خلاف پروپیگنڈا کیا جاتا ہے۔ دائیں بازو کی جماعت کے رہنما نے حکومت سے کچھ مساجد کو شہید کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اپنے کارکنان اور ہم خیالوں کو مساجد پر قبضہ کر کے اسے منہدم کرنے پر بھی اکسایا۔ جس پر وزیراعظم نے مساجد پر قبضے اور انھیں گرانے کی دھمکیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اتحادی جماعت کی جانب سے یہ مطالبہ ناقابل قبول ہے۔ سویڈن میں عبادت گاہوں کو مسمار نہیں کیا جاتا، البتہ ہمیں پ±ر تشدد انتہا پسندی کے خلاف ضرور لڑنا چاہیے۔